لاڑکانہ، چانڈکا اسپتال میں شہری 18 سالہ ذہنی مریضہ کو زخمی حالت میں چھوڑگئے

131

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے چانڈکا اسپتال شعبہ حادثات میں شہری ذہنی مریضہ 18 سالہ لڑکی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر چلے گئے جسے ڈاکٹروں نے وارڈ میں منتقل کرکے طبی امداد دی، ڈاکٹروں کے مطابق نامعلوم شہریوں کی جانب سے ذہنی مریضہ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کرنے کے بعد چلے گئے ہیں، زخمی لڑکی کے سر پر چوٹیں ہیں جسے طبی امداد دی گئی تاہم ورثاء کو تلاش کرنے کے متعلق پولیس کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک زخمی لڑکی کے ورثاء کا پتا نہ چل سکا۔