لاڑکانہ ، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، 6 ملزمان گرفتار

162

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحے کے مقدمات میں اشتہاری روپوش و مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرکے نقدی، موٹرسائیکل، منشیات اور چوری شدہ سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ باڈہ پولیس نے سراج گاڈہی قتل مقدمے کے اشتہاری ملزم ضمیر ابڑو کو، گیریلو پولیس نے اشتہاری ملزم شبیر گولو کو، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم سعید انڈھڑ کو ایک کلو 30 گرام چرس سمیت، رتوڈیرو پولیس نے ملزم عامر ایک کلو ایک پائو چرس سمیت، نوڈیرو پولیس نے ملزم شکور سیال کو آدھا کلو چرس سمیت اور ڈوکری پولیس نے ملزم اعجاز چانڈیو کو شراب کی تین بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او ڈوکری سب انسپکٹر غلام سرور گوندل نے شہری معراج چنو سے چھینی گئی نقدی 56200 روپے اور ایس ایچ او رتوڈیرو انسپکٹر احسان علی بلیدی نے شہری حاجی خان لولائی کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ لاڑکانہ باڈہ تھانے کی حدود وہنی روڈ سے مبینہ مقابلے میں اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار ملزم حسین بخش کھوکھر کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم عمر قید کا سزا یافتہ ہے جس پر شکارپور، لاڑکانہ اور قنبر شہدادکوٹ اضلاع کے مختلف تھانوں پر اغوا، دہشت گردی، ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں جیسے کئی سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔