اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قربانی کے جانوروں کی خریداری میں بھی بھاو¿ تاو¿ کے ماہر نکلے، مویشی منڈی سے 3 اونٹ قربانی کے لیے خریدلیے۔وزیر داخلہ شیخ رشید سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربانی کے جانور خرید نے اسلام آباد کی مویشی منڈی پہنچے، شیخ رشید نے بیوپاریوں کے ساتھ خوب بھاو¿ تاو¿ کیا اور بالا آخر پانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں قربانی کے لیے تین اونٹ خریدلیے۔