نوعمر اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں پاکستان کا پرچم سربلند کردیا

324

پنسلوانیہ(جسارت نیوز)امریکا میں محمد حذیفہ ابراہیم نے پاکستان کا پرچم سربلند کردیا۔محمد حذیفہ ابراہیم کی انٹرنیشنل جونئیراسکواش ایونٹس میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،امریکا کے شہر پنسلوانیہ میں کھیلی جانے والی انڈر 17چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ نے امریکی حریف ہولس رابرٹسن کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔حذیفہ ابراہیم نے کیریئر کا 26 واں ٹائٹل جیتا ہے۔محمد حذیفہ ابراہیم 4 سال قبل اس وقت شہہ سرخیوں میں آئے جب انہوں نے انڈر13 ہوسٹن جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔حذیفہ کی بین الاقوامی سطح پر یہ 7ویںبڑی کامیابی تھی۔پاکستان کی تاریخ اسکواش کے حوالے سے بڑی روشن ہے جہاں جہانگیر خان اور جان شیر خان نے 80 اور 90 کی دہائی میں دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔