پشاور میں افغان سفارتخانے کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی

119

پشاور (آن لائن) پشاور میں افغان سفارتخانے کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے افغان قونصلیٹ کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جبکہ افغان قونصل جنرل سمیت دیگر عملے کی سیکورٹی میں پولیس اور ایف سی کی مزید نفری شامل کر دی گئی ہیے ۔ اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء کے واقعے کے بعد پشاور ، کوئٹہ ، کراچی ، اسلام آباد میں تمام افغان سفارتخانے عملے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ افغان سفارتخانوں کے رہائش گاہوں پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور سیکورٹی عملے کو ہدایات کی ہے کہ وہ پشاور میں آمد و رفت اور پشاور کے باہر کی آمد و رفت کے بارے میں پہلے سیکورٹی کے حوالے سے قانون نافذکرنے والے اداروں کو آگاہ کریں گے ۔