تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت نے منگل کے روز سے 6 روز ہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، جو تہران اور اس سے متصل علاقوں میں نافذ رہے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی مہلک ترین قسم ڈیلٹا ویرینٹ ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، جو اب وبا کی پانچویں خطرناک لہر میں تبدیل ہو رہی ہے۔ اس سے قبل تہران طبی پابندیوں کی زد میں رہا ہے، جس کے باعث اموات کی شرح 70 فیصد سے گھٹ کر 50 فیصد تک آ گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران تہران میں سرکاری دفاتراور بینک بھی بند کردیے گئے ہیں۔