اسلام آباد کےبزرگ شہریوں کیلیے خوشخبری

359

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزون  اور نفاذ ملکیتی حقوق نسواں (ترمیمی)  بل  2021پر دستخط کردیے،بل کے تحت معمر شہریوں کی فلاح وبہبود کیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون کے تحت سینئر سٹیزون کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس میں 60سال سے زائد عمر کے افراد سینئر سیٹیزون کارڈ کے اہل ہونگے، معمر شہریوں کو میوزیم ، پارکس اور لائبریری جیسی سہولیات مفت حاصل ہونگی اور علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات میں رعایت ملے گی۔

سینئر سیٹیزون کارڈ کی مدد سے معمر شہریوں کو شابنگ مالز میں علیحدہ کاؤنٹر اور اسپتالوں میں علیحدہ وارڈز کی سہولیات مہیا کی جائے گی، فضائی اور ریلوے میں سفر پر بھی 20فیصد رعایت دی جائے گی،سینئر سیٹیزون کارڈ کے حامل افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

نفاذملکیتی حقوق نسواں ایکٹ 2020کے سیکشن 5میں ترمیم کی گئی ہے،جس میں محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو 30دن کے اندر اپیل کی جاسکے گی۔