اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید ہو رہی ہے کہ 4 بے گناہوں کوجیل میں ڈال دیا، مریم نواز نے جو کہا میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے پرکھیل رہے ہیں ، مریم نوازمودی کے خلاف بات کیوں نہیں کر رہیں ؟ مریم کیوں نہیں کہہ رہیں پاکستان کی سلامتی کے خلاف بھارت نے ڈراما رچایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جومرضی کرلیں25جولائی کوپی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں، ہارنے پر رونا دھونا کریں گے، پہلے نمبرپرتحریک انصاف،دوسرے پرپیپلزپارٹی کو دیکھ رہاہوں، (ن)لیگ کو کشمیرانتخابات میں تیسرے نمبر پر دیکھ رہاہوں۔