نوابشاہ (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ سندھ کے صدر سردار فرہاد گل نے امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی سے مشورے کے بعد عبدالرحمن بھٹی کو شہید بینظیر آباد ڈویژن جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا صدر مقرر کیا۔ جماعت اسلامی سندھ نے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے سیٹ اپ کو ضلعی سطح سے ختم کرکے ڈویژن کی حیثیت کو قائم کیا ہے۔ عبدالرحمن بھٹی پہلے جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ یوتھ ونگ کے صدر کے عہدے پر اپنے فرائض ادا کرچکے ہیں۔ جماعت اسلامی شہید بینظیر آباد ڈویژن میں ضلع نوابشاہ، سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور مٹیاری کے علاقے شامل ہیں۔