سانگھڑ، لانڈھی اسٹاپ پر غنڈہ گردی، وین ڈرائیور پر حملہ

325

سانگھڑ (نمائندہ جسارت )سانگھڑ لانڈھی اسٹاپ پر غنڈہ گرد عناصر کا وین ڈرائیور پر حملہ،پستول کے بٹ ڈنڈے مار کر لہو لہان کرکے فرار ہوگئے اطلاع کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ وین ڈرائیور گل شیر ملاح جو کہ سانگھڑ ، شہداد پور، ٹنڈوآدم اورحیدرآباد روٹ پر وین چلاتا ہے اپنی روٹین کے مطابق سانگھڑ سے اپنی وین لے کر شہداد پور جارہا تھا کہ لانڈھی اسٹاپ پرایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار اچانک گاڑی کے سامنے آگیا موٹر سائیکل سوار نے گالی گلوچ کی اور پھر بدتمیزی شروع کردی۔ڈرائیور گل شیر ملاح نے بتایا کہ نامعلوم شخص جوکہ نشے میں دھت تھا اچانک گاڑی کے سامنے آیا بڑی مشکل سے میں نے اپنی گاڑی کو بچایا۔میرے ساتھ تلخ کلامی کرنے کے بعد نامعلوم شخص نے کچھ دیر میں دیگر غنڈہ گرد مسلح افراد کو بلاکر حملہ کیا گاڑی کو نقصان پہنچایا نقدی اور دیگر سامان چھین کر مجھے سخت تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے تشدد کرنے والوں میں مرکزی نامعلوم ملزم کے ساتھی اور اسٹاپ کے دیگر دکاندار بھی شامل تھے۔واقعہ کی اطلاع نزدیکی چیک پوسٹ باگو ودادنی پر پولیس کو دی گئی پولیس نے میڈیکل لیٹر دیتے ہوئے اسپتال بھیج دیا۔ ٹنڈوآدم تعلقہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سٹی اسکن کرانے کے بعد بھیج دیا ۔وین ڈرائیور گل شیر ملاح نے ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار سے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔