زرداری بلوچستان میں سیاسی وکٹیں اُڑانے کیلیے سرگرم

179

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بلوچستان میں سیاسی وکٹیں اُڑانے کے لیے سرگرم ہوگئے‘ پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے ساتھ دوسری بیٹھک ہوئی‘ ملاقات میں مستقبل میں سیاسی روابط اور ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ زرداری نے سردار یار محمد رند کے صاحبزادے میر بیبرگ خان رند کو بندوق کا تحفہ دیا۔