لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ڈیرہ غازی خان کے قریب روڈ حادثے میں 29 قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوںنے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عید کے موقعے پراس دلخراش حادثے نے بہت افسردہ کردیا ہے ۔ انہوںنے عید کے موقع پر سفر کرنے والے تمام افراد کی خیر و عافیت سے منزلوں پر پہنچنے کی دعا کی ۔سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا و دیگر قائدین نے بھی جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے ۔