قومی جونیئر ہاکی سیریز، واپڈا نے ایس ایس جی کو ہرادیا

111

لاہور (سید وزیر علی قادری)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز کے اختتامی راؤنڈ میچز میں واپڈااورپاکستان جونیئرزکی فتوحات، جونیئر ورلڈ کپ اور جونیئر ایشیاء کپ میں شرکت کرنے والی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز اپنے اختتامی مراحل میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم آسٹروٹرف گراؤنڈ نمبر 2 لاہور پر ڈبل لیگ بنیاد پر کھیلی جانے والی ہاکی سیریز میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم سمیت 4 ٹیمیں شریک ہیں۔ جن میں پاکستان جونیئرز، پاکستان واپڈا، سوئی سدرن گیس اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلا میچ سوئی سدرن گیس اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان واپڈا نے 1-2 گول سے جیت لیا۔دوسرا میچ پاکستان جونیئرز اور پاکستان نیوی کے مابین کھیلا گیا جوکہ ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان جونیئرز نے 2-1 گول سے جیت لیا۔ اس موقع پر اسٹاف آفیسر صدر پی ایچ ایف ظہور جنجوعہ، بھی موجود تھے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خاصی تعداد میں شائقین ہاکی اور سابق اولمپینز اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی موجود تھے جن میں 1984 لاس اینجلس اولمپکس گولڈ میڈلسٹ اولمپین توقیر ڈار۔ پاکستان کے اسٹار ہاکی فارورڈ اولمپین ریحان بٹ، سابق قومی ہاکی کپتان و کوچ محمد ثقلین، سابق گول کیپرز قدیر بشیر ودیگر بھی موجودتھے۔