رنگ روڈ اسکینڈل نے مکارانہ احتساب بے نقاب کردیا، شازیہ مری

132

کراچی(نمائندہ جسارت)مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل نے حکومت کے مکارانہ احتساب کو بے نقاب کردیا ہے اور پی ٹی آئی کے زلفی بخاری، عثمان بزدار اور غلام سرور کو دی جانے والی کلین چٹ احتساب کے منہ پر طمانچہ ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل کا ازخود نوٹس لیا جاتا ہے یا نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ زلفی بخاری، عثمان بزدار اور غلام سرور کے خلاف تحقیقات کو پی ٹی آئی کے پرچم میں لپیٹ دیا گیا ہے۔ رنگ روڈ اسکینڈل میں بچارے بیوروکریٹس کو نشانہ بناکر بیورو کریسی کو پیغام دیا جا رہا ہے اور اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ نام نہاد احتساب حکومت کا سیاسی ایجنڈا ہے۔