اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں الیکشن مہم مزید تیز کرنیکافیصلہ کرلیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ زرداری میدان میں اترنے کو تیار ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئیں اور ان کے دورہ آزادکشمیر کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، وہ17جولائی کوآزادکشمیر روانہ ہوں گی اور آزادکشمیرمیں انتخابی مہم کی قیادت کریں گی، اس دوران مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ کریں گی۔ آصفہ زرداری 17جولائی کو کوہالہ پل ریلی کی قیادت اور جلسہ سے خطاب کریں گی۔