مہنگائی کی شرح اسی طرح بڑھتی رہی تو عوام پتے کھانے پر مجبور ہوجائینگے، سراج الحق

285

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح اسی طرح بڑھتی رہی تو عوام پتے کھانے پر مجبور ہوجائینگے، پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ بجٹ ٹارگٹس حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔

 سراج الحق نے کہا کہ قوم پر مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، اب گلی گلی تحریک چلے گی، حکومت 3سال میں عوام کے نہیں آئی ایم ایف کے پیج پر رہی،حکمران اپنا رویہ بدلیں ، عیاشی اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لائیں،مہنگائی ، غربت اور بیروزگاری کیساتھ حکمرانوں کی بے حسی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے مظالم اور ناانصافیوں سے عوام بلبلا اٹھی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں مافیاز دندناتے پھررہے ہیں،تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں،تینوں پارٹیوں کو عوام کی پریشانیوں سے کچھ لینا دینا نہیں،کرپشن کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔