نواب شاہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں کورونا سے بچاو¿ کی ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ضلع میں 8 لاکھ افراد کو ویکسی نیشن کے ہدف کو بروقت مکمل کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع میں جاری ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی
جانب سے مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے محکمہ صحت، آئی ایچ ایس اور پی پی ایچ آئی کے مراکزصحت میں او پی ڈی کے لیے آنے والے افراد کو کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ ویکسی نیشن سینٹرز اور موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اسی مقصد کے لیے تعلقہ سطح پر 6 موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں مقرر کی جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر ویکسی نیشن کی جاسکے ۔