ٹیبل ٹینس ماسٹر کپ، واپڈا نے آرمی کو شکست دیدی

180

پشاور (نمائندہ خصوصی)ڈی جی اسپورٹس آل پاکستان ٹیبل ٹینس ماسٹر کپ کے دوسرے روز واپڈا اور آرمی کے کھلاڑی چھائے رہے ، خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پشاور قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹورنامنٹ میں خواتین کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان واپڈا کی پرنیا خان نے پاک آرمی کی اقرا رحمان کو7-11 ،11-7، 11-5اور11-6 سے شکست دی ، دوسرے میچ میں آرمی کی نوشین وسیم نے سی ایچ او کی کلثوم خان کو3-1 سے ہرا دیا ،ایک اور میچ میں آرمی کی صبا مشتاق نے واپڈا کی صنم یاسین کو 11-8 ، 7-11 ،11-6 اور 14-12 سے شکست دی ، اسی طرح پاکستان آرمی کی سمن فواد نے سی ایچ او کی فاطمہ خان کوہرادیا ، پاک آرمی کی عائشہ فہیم نے واپڈا کی انعم الیان کو شکست دی ، پانچویں میچ میں واپڈا کی عائشہ شرجیل نے پاک آرمی کی خور فواد کو11-7، 11-7، 10-12 ، 13-15 اور 11-6 کے سخت مقابلے کے بعد3-2 سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی،آرمی کی صنم مظفر نے خیبر پختونخوا کی کائنات ملک کو11-5 ،11-9 اور11-9 کے اسکو ر سے شکست دیدی ، اسی طرح مردوں کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے امم خواجہ نے واپڈا ہی کے محمد حمزہ کو3-0سے باآسانی شکست دیدی ۔