نیویارک اپارٹمنٹ کیس ‘زرداری سے آج تفصیلی جواب طلب

73

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری سے آج (جمعہ)کو سوال نامہ کا تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ آصف علی زرداری کو تفصیلی جواب انوسٹی گیشن ونگ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ نیب کی جانب سے پہلے آصف علی زرداری سے 24جون کو جواب طلب کیا گیا تھا تاہم آصف علی زرداری کی جانب سے 16جولائی تک کی مہلت طلب کی گئی تھی جو آج (جمعہ)کے روز ختم ہو رہی ہے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری ہر صورت نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق اور اس کی ملکیت سے متعلق جواب ہر صورت آج (جمعہ)کو جمع کروائیں کہ انہوں نے یہ فلیٹ کیسے بنائے، کیوں انہوں نے اسے اپنے ٹیکس گوشواروں کی فہرست میں انہیں شامل نہیں کیا۔ نیب کی جانب سے آصف زرداری کو جواب جمع کروانے کے لیے آخری موقع دیا گیا ہے۔