پاکستان امریکا کیساتھ پائیدار شراکت داری برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف

158

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہے کہ پاکستان امریکا کیساتھ طویل مدتی اور کثیرالجہتی اور پائیدار شراکت داری برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی سے جی ایچ کیو میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،  ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل اور خطے میں امن کے لیے بھی پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔