وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو پسماندہ صوبہ بنادیا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاکستان کو بھی سندھ جیسا بنانا چاہتے ہیں یعنی پاکستان کو بھی تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں۔
مراد سعید نے پیپلز پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا تو بلاول بھٹو سی وی لے کر امریکا پہنچ گئے، پی پی کوکشمیر الیکشن میں ہارنا ہے اسی لیے ابھی سے دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا تو پاکستان کی عوام کیلیے کیا کرے گی؟ یہ لوگ عوام کو بے وقوف بنانے کے سواکچھ نہیں کرسکتے،آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے۔۔۔پاکستان میں سب سے زیادہ ڈرون حملے پیپلز پارٹی اور نواز شریف دور میں ہوئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مریم صفدر، نواز شریف کرپشن کے حقیقی وارث ہیں انکی پرورش بھی کرپشن کے پیسوں سے ہوئی ہے۔