لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔
یاد رہے سابق صدر مملکت ممنون حسین طویل علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے، مرحوم کی عمر 81 برس تھی اوروہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ مرحوم پاکستان کے 13 ویں صدر تھے۔
جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم، لیاقت بلوچ،پروفیسر محمدابراہیم، میاں محمد اسلم، راشدنسیم، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، ڈاکٹر فرید پراچہ،اسد اللہ بھٹو، محمد اصغر، محمد حسین محنتی، حافظ نعیم الرحمن، قیصر شریف و دیگر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممنون حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
I would like to express my heartfelt & deep condolences on the sad demise of former President of Pakistan, Mr Mamnoon Hussain.
اننا لله وانا اليه راجعون
I had been worried about his health & had talked to his son only a few days ago.
May his soul rest in peace.— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 14, 2021
دوسری جانب موجودہ صدر مملکت عارف علوی، مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی، سابق صدر آصف علی زرداری نے ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔