سکھر (نمائندہ جسارت) عدالتی ٹیم کا پولیس چوکی پر چھاپا 4 افراد قید سے بازیاب، بازیاب افراد کو سیشن جج سکھر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سیشن جج سکھر کی عدالت نے چاروں افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت کا چار افراد کو بغیر کسی مقدمے قید کرنے پر پولیس پر مقدمہ درج کرنے کا حکم، تھانہ ائرپورٹ کی سعید آباد چوکی میں قید افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ بازیاب ہونے والوں میں ریاض،علی بخش،رفیق اور جاوید خروس شامل ہیں۔ گرفتار افراد کے ورثا کی درخواست پر عدالت نے ریڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔