لاڑکانہ ، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سمر کیمپ کا انعقاد

236

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) کورونا وبا میں اسکول اور شاگردوں کے درمیان پیدا شدہ خلا کے خاتمے کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 6 روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سمر کیمپ میں آرٹ اینڈ کری ایٹو ڈے، فوڈ فیسٹیول، کھیلوں، ادبی سرگرمیوں مشاعرے کے علاوہ سوئمنگ کے مقابلے بھی ہوںگے، کل پہلے روز ہنر مندی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا، آج دوسرے روز مینگو فیسٹیول ہے جس میں طلبہ و طالبات یلو ڈریسز پہن کر آموں کے ساتھ شرکت کی جہاں طلبہ و طالبات نے آم کھا کر جوس پی کر خوب مزے اڑائے۔ اس حوالے سے ٹیچرز کا کہنا تھا کہ سمر فیسٹیول کا انعقاد کورونا وبا کے باعث اسکول اور شاگردوں کے درمیان آنے والے خلا کو پر کرنے کی کوشش ہے، تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جسمانی نشو نما پر بھی مکمل توجہ دی جائے تو اسٹوڈنٹس کے مستقبل کیلیے بہتر ہے۔