نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی خفیہ ایجنسیوں کے 4 مشتبہ ارکان پر ایک امریکی صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن کو نیویارک سے اغوا کر کے ایران لے جانے کا منصوبہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے منگل کے روز بتایا کہ وفاقی استغاثہ نے ایرانی خفیہ ایجنسیوں کے 4 مشتبہ اہل کاروں پر یہ الزام لگایا ہے۔ نیویارک ساؤدرن ڈسٹرکٹ کے اٹارنی کاکہنا ہے کہ یہ صحافی ایران کی حکومت پر نکتہ چینی کیا کرتا تھا۔