مردان (آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پالتو کتا مارنے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مردان کے علاقے کٹی گڑھے میں ایک پالتو کتے نے ہمسایوں کے پرندوں کو مار ڈالا تھا، جس پر گھر کے مالک نے طیش میں آکر اسے مار ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کتے کے مالک کو واقعے کا علم ہوا تو اس نے پالتو جانور کو مارنے والے ہمسائے کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔