اعجاز جاکھرانی عدالت عظمیٰ پہنچ گئے، عبوری ضمانت منظور

337

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا ،عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت کی سماعت عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں ہوئی جہاں عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے نیب کو اعجاز جاکھرانی کو19 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کی اعجازجاکھرانی کا اپنی درخواست میں کہناتھا کہ نیب کو گرفتار کرنے سے روکا جائے، تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں،سندھ ہائیکورٹ نے اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی،اعجاز جاکھرانی گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہوگئے تھے جبکہ ان کے حامیوں نے جیکب آباد میں نیب کی ٹیم پر حملہ بھی کیا تھا،نیب پیپلزپارٹی رہنما اعجاز جاکھرانی کے خلاف 3 انکوائریاں کررہا ہے۔