آئی ایم ایف کا بجلی مہنگی اور سبسڈی کم کرنے کا مطالبہ

176

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی 3 روپے 34 پیسے مہنگی کی جائے اور لائف لائن صارفین کو سبسڈی 300 کے بجائے 200 یونٹ تک دی جائے۔

دستاویز کے مطابق بجلی کے 201 سے 300 یونٹ کا ریٹ 8 روپے 11 پیسے ہے جب کہ  بجلی کے 301 سے 700 یونٹ کا ریٹ 19 روپے 25 پیسے ہے۔

گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی پر بھی 86 ارب روپے کٹوتی کی تیاری شروع کر دی گئی۔ سبسڈی 140 ارب سے کم کرکے 56 ارب تک لانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف پالیسی کے تحت  بجلی کی سبسڈی کو 300 یونٹ سے کم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ بجلی کے 201 سے 300 یونٹ خرچ کرنیوالوں کیلئے بجلی مہنگی ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل آئی ایم ایف نے بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو حکومت نے مسترد کرتے ہوئے متبادل حکمت عملی پیش کی تھی۔