جھوٹ بریگیڈ کی حکومت جلد رخصت ہونے والی ہے، احسن اقبال

204

اسلام آ باد:  پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوجی اڈوں سے متعلق حکومت کوئی پالیسی بیان دے تاکہ قوم کو واضح طور پر اس معاملے کا معلوم ہو اور یہ وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا فرض ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اس حوالے  سے  بات کریں،حکومتی رہنما سب جھوٹوں کی بریگیڈ ہے، لیگی رہنما نے کہا کہ کل وزیرکشمیر نے جو زبان استعمال کی ہے اگر کوئی مہذب ملک ہوتا تو شام تک اس سے استعفی لے لیتا، سلیکٹرز کو بھی ٹرافی دینی چاہیے کہ انھوں نے چن چن کرنگینے دیئے ہیں، ان لوگوں کے حوالے ملک کو کرنا قومی مفاد سے کھیلنا ہے۔