عدالت عالیہ اور سیشن کورٹ میں وکلا ء کی ہڑتال، سائلین پریشان

84

حیدرآباد(رپورٹر) پاکستان بار کونسل کی اپیل پر حیدرآباد ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث وکلا نے عدالتی کارروائیوںکا بائیکاٹ کیا۔ تفصیلات کیمطابق سینئر ججز کو نظرانداز کر کے جونیئر جج کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر حیدرآباد ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا ، جس کے باعث ہائیکورٹ ،سیشن کورٹ اورماتحت عدالتوںمیں وکلا نے کام روک دیا جس وجہ سے عدالت آنیوالے سائلین مایوس لوٹ گئے۔