کوئٹہ(جسارت نیوز) جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام(جے کے اے ) ریفری جج کورس کا انعقاد کیا گیا ۔علمدار روڈ پرواقع تاجئی خان اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں منعقد ہونے والے ریفری جج کورس میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے انسٹریکٹرز سمیت سینئر و جونیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔جے کے اے ریفری جج کورس کے شرکاکو (جے کے اے) ورلڈ ہیڈ کوارٹرٹوکیو جاپان کے سرٹیفائیڈاور انٹر نیشنل تجربہ کارکوالیفائیڈ انسٹریکٹر سینسی حسین علی چنگیزی نے تربیت دی۔ریفری جج کورس میں عبداللہ چنگیزی، یاسر خان،عامر فراز،محمد معراج،حیات اللہ انصاری ،عبدالوحیدرئیسانی،نورالامین،عبدلعلی سروری اور فدا دُمڑسمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینسی حسین علی چنگیزی کا کہنا تھا کہ ریفری جج کورس کرانے کا مقصد ریفری ججز اور انسٹریکٹرز کوجاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے قوانین کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔