سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے بطور مہمان خصوصی نیو سپر پبلک اسکول نیو یارڈ روہڑی میں نتائج کے اعلان کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر نتائج کا اعلان کیا گیا جبکہ جماعت اسلامی ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے اسکول کے کامیاب ہونیوالے طلبہ طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔ انہوں نے اپنے تقریر میں اسکول کے تعلیمی معیار کی تعریف اور تدریسی عمل کو سراہا ۔