تاریخٰ قبرستان پر با اثر شخص کا قبضہ ختم کرایا جائے ،یاسین مری

130

 ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے تعلقہ جھنڈو مری کے تعلقہ صدر یاسین مری، ضلعی نائب صدر غلام مصطفی میر جت، سٹی صدر محمد یونس خانزادہ، راشد درس سمیت دیگر عہدیداروں نے مشترکہ طور پر نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہٰیار پر پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ عثمان شاہ ہڑی کے قر یب تاریخی قبر ستان پر علاقے کا باا ثر شخص نے قبضہ کر رکھا ہے۔ 1935ء میں حکومت نے 25 ایکڑ زرعی زمین جس میں 10 ایکڑ زرعی زمین گوٹھ کے افراد کے لیے اور پندرہ ایکڑ زرعی زمین قبرستان کے لیے فراہم کی گئی، جس پر علاقے کے بااثر وکیل نے 25 ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور جو بھی شخص قبضے کیخلاف آواز بلند کرتا ہے اس پر عدالت میں پٹیشن داخل کراکر انہیں خاموش کرانے کی کوشش کرتا ہے۔ بااثر وکیل کو پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گائوں کے افراد نے آواز حق بلند کیا تو 30 سے 40 افراد پر کیس داخل کرا دیا گیا، ہم نے پاکستان تحر یک انصاف کے پلیٹ فارم سے آواز بلند کی تو ہمارے خلاف بھی مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ یاسین مری نے کہا کہ شرپسند شخص کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ سندھ سکھر برانچ نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ پورے سندھ سے جہاں بھی قبرستانوں پر قبضے ہیں انہیں خالی کروایا جائے اور اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سکھر برانچ نے صوبائی حکومت سمیت تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ قبرستانوں سے فوری طور پر قبضے خالی کروا کر رپورٹ پیش کی جائے۔