سکھر، جماعت اسلامی کے تنظیمی کام اور فی سبیل اللہ فنڈ کا جائزہ اجلاس

122

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پنوعاقل کاایک اجتماع ارکان و کارکنان جامع مسجد الفیصل میں امیر جماعت اسلامی پنو عاقل مولانا عبدالکریم انڈھڑ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجتماع میں نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر حافظ امان اللہ تنیو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجتماع میںجماعت اسلامی کے تنظیمی کام اور فی سبیل اللہ فنڈ کا جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا جس کے مطابق درس قرآن کے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے، جس کے تحت پہلا پروگرام درس قران 11 جولائی کو طلحہ عزیز فاروقی کے گھر پر منعقد ہوگا جس میں جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا شبیر احمد لاشاری درس قرآن دیں گے، جبکہ دوسرا پروگرام 18 جولائی کومفتی دائم الدین مرحوم کے گھر ہوگا، جس میں مدرس حافظ امان اللہ تنیو نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر اور تیسرے پروگرام 25 جولائی کو جامع مسجد الفیصل میںمنعقد ہونے والے درس قرآن میں مدرس مولانا عبدالکریم انڈھڑ امیر جماعت اسلامی پنوعاقل درس قرآن دیںگے۔ علاوہ ازیں طے کیا گیا کہ رواں ماہ کے اختتام پر عوامی سطح پر درس قرآن کا ایک پروگرام کریم اللہ ملک کے گھر منعقد کیا جائیگا جس میں خطاب کے لیے صوبائی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔ اجتماع کے اختتام پر تمام فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے ثابت قدمی سے کار بند رہنے کے لیے دعا کی گئی۔