ٹھٹھہ ،رقم دگنی کرنے کا چھانسہ دینے والے 3 ملزمان گرفتار

285

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایات پر مکلی پولیس کی بڑی کامیابی، پنجاب اور سندھ میں لوگوں کو رقم اور زیورات کو ڈبل کرنے کا جھانسہ دینے والے گروہ کے مرکزی ملزمان گرفتار، لوٹی ہوئی رقم برآمد، شہریوں میں خوشی کی لہر۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا تیزی سے عمل جاری ہے گزشتہ کئی برسوں سے سندھ بھر میں نامعلوم ملزمان کا گروہ سرگرم تھا جو انتہائی مہارت سے رقم اور زیورات کو ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے ان کی رقم اور زیورات لوٹ کر فرار ہوجاتا تھا، حالیہ دنوں میں مکلی میں ایک ایسے ہی متاثر مدعی کی اطلاع پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے اس گروہ کے تینوں ملزمان کو مکلی سے گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم بھی کیا اور انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے پورے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی اس قسم کی وارداتیں کرتے رہے ہیں، گرفتار بدنام ملزمان ندیم سولنگی، علی اصغر ملاح اور گدا حسین لونڈکیخلاف مکلی تھانے پر چار الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔ مکلی پولیس کی کامیاب کارروائی پر مکلی کے رہائشیوں وریام خان، غلام دستگیر، سیفل جت، ستار میر جت، مرتضیٰ علی اور دیگر نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان ایس ایچ او مکلی تھانہ صادق درس اور پولیس پارٹی سمیت مدعی کو خراج تحسین پیش کیا۔