اسلام آباد (صباح نیوز)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان3سال میڈیا، سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر آپ کی توجہ نہ ہوتی تو آج نواز شریف کی تختیاں اکھاڑنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ وزیر اعظم کی کل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بد کلامی، بد اخلاقی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ٹوئٹ پر کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے لیے سستی چینی ، گیس، لوڈ شیڈنگ سے نجات پر سے نواز شریف کا نام کیسے مٹاو گے ؟، شوکت خانم اسپتال کا افتتاح بھی نوازشریف نے کیا تھا، کیا اس کا نام بھی بدلو گے؟۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر تختیاں اہم نہیں ہوتیں بلکہ خدمت کا جذبہ انسان کے عمل اور نیت میں جھلکتا ہے، شریف برادران نے دن رات عوام کی خدمت کی ہے،لوگوں کے دلوں میں شریف برادران کی تختیاں لگی ہوئی ہیں۔