اتحاد ورکرز پینل کی کامیابی پر پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

178

سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اتحاد ورکرز پینل کی الیکشن میں کامیابی کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری اوورسیز لیبرز افیئرز راجہ گل زیب کیانی کا کہنا تھا کہ اتحاد ورکرز پینل کو اس وقت ملکی سطح پر واضح برتری حاصل ہے اور سعودی عرب میں اتحاد ورکرز پینل اپنے نامزد نمائندگان کو منتخب کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تقریب سے پروفیشنل فورم کے سابق صدر ڈاکٹر ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ اتحاد ورکرز پینل نے کورونا کے دنوں میں جس طرح اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کی ہے، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ کامیابی ملی۔ تقریب سے سابق ڈپٹی فنانس سیکرٹری طلعت محمود نے پاکستان تحریک انصاف کے ہر سال الیکشن کروانے پر پارٹی کو پاکستان کی حقیقی جمہوری جماعت قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا۔
دیگر مقررین میں خرم خان، رانا فیضی، محمد رضوان، جبیل سٹی کے بلامقابلہ منتخب صدر عالم شیر خان نیازی اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ دیگر ایم سی ممبران نے بھی الیکشن میں اتحاد ورکرز پینل کی کامیابی کو جمہوریت کی کامیابی قرار دیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔