ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست و چیئرمین محمد انور اور سی ای او محمد ندیم بابر نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین ایچ آر ایچ شہزادہ سعود بن مشعال بن محمد آل سعود سے ان کی دعوت پرملاقات کی۔ اس دوران سعودی عرب اورریاض ریجن میں کرکٹ کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آر سی اے کے وفد نے سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو آر سی اے کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آر سی اے کے سرپرست اعلیٰ شہزادہ جنرل ڈاکٹر عبد العزیز بن ناصر بن عبد العزیز آل سعود کی طرف سے آر سی اے کےسرپرست و چیئرمین محمد انور، چیئرمین ایس اے سی ایف شہزادہ سعود کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ایس اے سی ایف کی تشکیل پرمبارکباد دی۔
چیئرمین سعودی عریبن کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) شہزادہ سعود نے خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے آر سی اے کی کاوشوں اور خدمات کی تعریف کی اور آر سی اے کو ایس اے سی ایف کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ آر سی اے نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شہزادہ سعود بن مشعال بن محمد آل سعود کی سربراہی میں کرکٹ بہت ترقی کرے گی۔