سیپکو لیبر یونین سکھر کااحتجاج

128

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ، جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ، حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر نے SEPCOلیبر یونین کے مرکزی صد ر عقیل احمد جونیجوکے خلاف انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ SEPCOلیبر یونین سکھر نے ملازمین کے مسائل کو حل کروانے کے لیے 30-06-2021 کو SEPCO ہیڈکوارٹر پر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات منوانے کے لیے پر امن دھرنا دیا جو کہ ملازمین کا آئینی حق ہے مگر SEPCOانتظامیہ نے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے SEPCO لیبر یونین کے مرکزی صدر اور عہدیداروں کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے عقیل احمد جونیجو کو معطل کرنے کے علاوہ دیگر عہدیداروں کو ٹرانسفر کردیے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن آف پاکستان مزدورں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ باشانہ کھڑی ہے اور سیپکو انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ سیپکو ریجن کے ملازمین کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہوئے سیپکو لیبر یونین کے مرکزی صدر اور دیگر عہدیداروں کے خلاف کی گئی انتقامی کارروائی کو فوری طور پر واپس لے، اگر انہو ں نے ملازمین کے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیاں واپس نہ لی تو نیشنل لیبر فیڈریشن سیپکو انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مہم شروع کرے گی۔