نوابشاہ (سٹی رپورٹر) محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی تعلقہ قاضی احمد میں مشترکہ چھاپا مار کارروائی، محکمہ صحت شہید بے نظیرآباد اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی تعلقہ قاضی احمد میں مشترکہ چھاپا مار کاروائی کے دوران اتائی ڈاکٹروں کے 7 کلینک سربمہر کردیے گئے۔ ضلع بھر میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اتائی عوام میں مہلک اور پیچیدہ بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں، روک تھام کے لیے محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔ اتائی ڈاکٹروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ہم ضلع بھر میں عوام کو ہر ممکن طور پر تمام تر صحت کی سہولیات پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔