لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قنبر شہدادکوٹ ضلع کی تحصیل میروخان کے گاؤں لال بخش لغاری میں مبینہ طور پر والدین کی جانب سے پیسے نہ دینے پر ناراض ہوکر 14 سالہ لڑکے درویش علی لغاری نے زہریلی کھاد کھاکر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثاء کی جانب سے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہان دوران علاج وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ضروری کارروائی کے بعد خودکشی کرنے والے لڑکے کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ دوسری جانب لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔