کوئٹہ، کسٹم نے کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا

98

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کسٹم نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ بلوچستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق کسٹم کے اہلکاروں نے کی تفتان، ماشکیل اور دالبندین کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑں روپے کا غیر ملکی اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ سامان میں ڈرائی فروٹ، ٹائرز اور کپڑا شامل ہیں، جن کی قیمت تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ روپے ہے۔ اسمگل شدہ سامان دالبندین کے علاقے پوشاک میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ترجمان کسٹم بلوچستان کے مطابق کارروائیوں میں برآمد شدہ سامان کی منتقلی کے دوران تفتان کے مقام پر شرپسندوں نے کسٹم اسٹاف پر حملہ کیا اور سامان چھیننے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے پاک ایران ہائی وے ٹائر جلا کر بند کردی، تاہم ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی۔