کو ئٹہ( نمائندہ جسارت ) بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر صوبے بھر میں دفعہ144 نافذ کر دیا گیا، جس کے تحت نجی سیکورٹی گارڈر، ملیشیا اور اسلحہ کی نمائش پر صوبے بھر میں مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144کے تحت نجی سیکورٹی کارڈز، ملیشیا رکھنے پر پابندی عائد کر دی حکومت بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی سرعام نمائش اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر منوع نمبر پلیٹس لگانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔