اسلام آباد : نیوائرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ مسافر گرفتار

262

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) اسلام آباد نیو ائرپورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے قطر اسمگل ہونے والی 2 کلو ہیروئن برآمد کرتے ہوئے مسافرکو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ ملزم حامد خان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے اور اس کے پاس تقریباً 2 کلو ہیروئن تھی، جو قطر اسمگل کرنی تھی۔ عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔