پشاور(جسارت نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شروع کئے جانیوالے ایک ہزار اسپورٹس سہولیات پراجیکٹ کے تحت صوبے میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں جبکہ متعدد منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں اس سلسلے میں کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے انجینئر عمر شہزاد اور پارس کے ہمراہ صوابی میں جاری اور مکمل ہونیوالے منصوبوں کا جائزہ لیا اور اپنی رپورٹ پیش کی ٹیم نے زیدہ کرکٹ اکیڈمی ‘کلابٹ کرکٹ اکیڈمی ‘پیبنی بیڈمنٹن ہال ‘ملک آباد کرکٹ اکیڈمی ‘باجا کرکٹ اکیڈمی اور چھوٹا لاہور بیڈمنٹن ہال کا دورہ کیا ‘ٹیم نے اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ باجا کرکٹ اکیڈمی کے علاوہ باقی تمام کرکٹ اکیڈمیوں پر تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ2 بیڈمنٹن ہالز پر تعمیراتی کام آئندہ ماہ اگست میں مکمل کرلیا جائے گا انجنیئرز نے تعیمراتی کا م کا جائزہ لیا اور بتایا کہ پی سی آئی کے تحت تمام کام مکمل کیا گیا ہے ‘پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند آئندہ ہفتے مکمل ہونیوالے وینیوز کو ڈی ایس او کو حوالے کرنے کیلئے صوابی کا دورہ کریںگے‘دوسرے مرحلے میں نئے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔