عدالت عظمیٰ کا 31 سال سے عارضی کلرک کو فوری مستقل کرنے کا حکم

82

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں 31 سال سے عارضی بنیاد پر ملازمت کرنے والے سید بخت بیدار شاہ کو کلرک کی پوسٹ پر فوری مستقل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملازمت کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اے جی صاحب31 سال درخواست گزار کو مستقل کیے بغیر کیسے رکھا گیا؟ چیف منسٹرز کہتے رہے اور آپ انہیں ایکسٹینشن دیتے رہے؟