کورونا کی چوتھی لہر کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں: اسد عمر

269

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ دو ہفتے قبل بتایا تھا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورونا کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کر رہی ہے، کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر ناقص عملداری چوتھی لہر کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے، کورونا وبا کے مزید پھیلاؤ خصوصاً بھارتی قسم کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس اوپی پر عمل نہیں ہو رہا، کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائینگ  بند کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔