اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے نیب کیس میں 33ارب روپے کی وصولی کو جھوٹ قراردے دیا، پارٹی رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیلم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جعلی اکاو¿نٹس طوطا کہانی گھڑنے والے سند یافتہ جعلساز ہیں۔ آصف زرداری کے حوالے سے 33ارب ملنے کا دعویٰ میڈیا ٹرائل کا حربہ ہے۔ آصف زرداری سے گورنر ہاﺅس لاہور سے 70 کروڑ روپے اور سونا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 33 ارب کا دعویٰ بھی 70 کروڑ والے جھوٹ کا
تسلسل ہے ۔آصف زرداری پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس سے وہ باعزت بری ہوئے۔کچھ لوگوں کی روزی روٹی کا سبب آصف زرداری کی کردار کشی ہے ۔