پشاور( جسارت نیوز )پشاور کے اُزیفہ زاہد نے باوجود کورونا وائرس اور اس کے نتیجے میں اسکواش کورٹس کی بندش کے بعدکھلنے والے کورٹس کے بعدکے گذشتہ ہفتے پے درپے 2 مقابلے جیت کر صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرکے ساتھی کھلاڑیوں پر اپنی دھاک بٹھادی۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہونے انہوں نے بتایا کہ وہ انتہاء خوش اور اللہ کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے ڈی سی پشاور ا سپورٹس گالا کا اسکواش ایونٹ اور صوبائی ا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جونیئر چیمپین شپ جیتی جس کا وہ تمام تر کریڈٹ وزیراعلی محمود خان کے اسکالرشپ پروگرام اور ا سپورٹس دائریکٹریٹ کے کوچز محمد وسیم طاہراقبال اور منورزمان کو دونگا جنہوںنے حقیقی معنوں میں میری صلاحیتوں کو نکھارا۔انہوں۔نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خا ن کے ویژن اور وزیر اعلی محمود خان کی ہدایات پر شروع ہوئے والے اسکالرشپ پروگرام نے میرے جیسے لاتعداد کھلاڑیوں اور ان کے والدین۔کی مالی پریشانیوں کو دور کردیا یے اور اب تعلیم اور کھیل کے اخراجات کی کوئی پریشانی نہیں رہی ہے ریکٹس،شوزبال اورکٹس و دیگر اخراجات اسکالرشپ سے پورے ہوجاتے ہیں بقایا رقم والدین کو دیکھ کر انکی دعائیں بھی ساتھ مل جاتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ یوایس اوپن اور قطر اوپن اسکواش مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں انشااللہ بہت جلد وہ اسکواش میں ملک و قوم کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا ئیں گیجس کے لیے بھرپور محنت کررہا ہوں۔ میرے کوچزوسیم طاہر اور منورزمان کی محنت کو بھی رنگ لاکر دکھاوں گا۔۔