پارک لین ریفرنس، زرداری کے وکیل کی ایک گواہ پر جرح مکمل

435

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرآصف علی زرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کے وکیل نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی۔ جمعرات کے روز آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی طرف سے پارتھنین کمپنی ایس ای سی میں رجسٹرڈ سے متعلق سوال پر گواہ نے بتایاکہ جی پارتھنین پرائیویٹ کمپنی ایس ای سی پی میں کمپنی رولز کے مطابق رجسٹرڈ ہے،پارتھنین ایس ای سی پی 3 ستمبر 2009 ءمیں رجسٹرڈ ہوئی، نیب گواہ احسن اسلم کے بیان پر فاروق نائیک کی جرح مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت15جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا نیب گواہ کے بیان پر جرح کرینگے۔